May 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gtraina.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 جامشورو:مسافرکوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک ٹکر،6افراد جاں بحق ،25ز خمی

جامشورو میں مسافر کوچ آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ جامشورو میں سیہون انڈ س ہائی وے پر ما نجھند کے قریب پیش آیا جہاں کراچی جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر آگے جانے والے آئل ٹینکر کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر دم توڑ گئے اور25 شدید زخمی ہوئے ۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *