May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gtraina.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
آٹے کی فی کلو قیمت میں مزید کمی

 آٹے اور میدے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی۔چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن عبدالرئوف ابراہیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں آٹے کے سرکاری ریٹ زیادہ اور بازار میں سستا فروخت ہورہا ہے، آٹے کی قیمت میں 16 روپے فی کلو کی کمی آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ درآمدی گندم کے ساتھ ہماری ملکی فصل بھی بھرپور ہوئی ہے،ہول سیل میں گندم کے نرخ 5 روپے کم ہو کر 87 روپے فی کلو پر آگئے، شہر میں ڈھائی نمبر راشن کے آٹے کی قیمت 122 روپے سے کم ہوکر 106 روپے فی کلو پر آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی نے رمضان میں آٹے کے نرخ 123 روپے فی کلو مقرر کر رکھے ہیں، آٹا سستا ہونے کے باوجود کمشنر کراچی کی طرف سے نظر ثانی شدہ ریٹ لسٹ جاری نہیں کئی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *