May 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gtraina.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 7 کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا۔لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہیری بروک نے 37 اور فخر زمان نے 38 رنز بنائے۔یونائیٹڈ کے شاداب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر وقاص مقصود نے بھی 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں سے 2 میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ لاہور قلندر بھی اسی صورتحال کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *