May 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gtraina.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
اسرائیل امریکا تناؤ میں اضافہ، اسرائیلی وفد کا دورہ امریکا منسوخ

اسرائیل اور امریکا میں تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی وفد کا دورہ امریکا منسوخ کر دیا۔ 

دوسری جانب امریکا نے کہا کہ اسرائیلی اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ امریکا کی منسوخی افسوسناک ہے۔ 

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے مؤقف سے ہٹ گیا۔ اقوام متحدہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے پر امریکا نے اسرائیل کا ساتھ نہیں دیا۔ 

اسرائیلی اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وفد کے دورہ امریکا کی منسوخی سے نیتن یاہو اپنی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *