May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gtraina.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ترقی کیلئے بھی قرارداد کی ضرورت، مریم نواز: پتنگ بازی کیخلاف سخت ایکشن کا حکم

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان دھرتی سے عہد اُلفت کی تجدید کا دن ہے۔ تعمیر پاکستان کیلئے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ تحریک آزادی اور شہداء تحریک پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی دن ہے۔ قرارداد پاکستان کی طرح آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ نے قیام پاکستان کی جدوجہد کی اور مسلم لیگ نواز شریف کی قیادت میں تعمیر پاکستان کی قرارداد پر عمل پیرا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ آج ہم سب کو دہشت گردی، کرپشن، غربت اور بے روزگاری کے خلاف قرارداد منظور کرنی ہے۔ حکومت کو عوام کی خدمت اور عوام کو ذمہ دار شہری بننے کی قرارداد منظور کرنی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ ہمیں پاکستان کے عظیم بانیان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے پے در پے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کے لئے مہم چلانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ مریم نواز کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب سے 48 گھنٹے کے اندر فیصل آباد میں پتنگ بازی سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ دریں اثناء وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثے میں ماں اور دو بیٹوں کے جاں بحق ہونے پر دشدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *