May 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gtraina.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرکاری جامعات بارے رپورٹ طلب کر لیا

لاہور:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے یوتھ سکالر شپ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرکاری جامعات کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی، ہونہار میرٹ پروگرام، سپیشل کوٹہ اور چیف منسٹر پی ایچ ڈی پروگرام پر بریفنگ دی گئی جس کی اصولی منظوری دیدی گئی، وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ایچ ڈی کے لئے 500 سکالرشپ دیئے جائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ غریب کا بچہ باہر پڑھنے جانا چاہے تو کیوں نہ جائے، اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، نوشین عدنان، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین پی ایچ ای سی، چیئرمین پی آئی ٹی بی، چیئرمین پیف ڈاکٹر امجد ثاقب اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *